دکان دار کے مسائل: ایکسپائرڈ سٹاک
دکاندار جو بڑی کمپنیوں سے مال منگواتے ہیں انہیں لگ بھگ ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ وہ کریانہ سٹور ہو یا ڈیپارٹمنٹل سٹور ان کے مسائل میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ ان تمام مسائل جن میں مال کی بر وقت ترسیل، مارجن کا تعین یا کمپنی اور دکان دار کے درمیان رابطہ اہم مسائل ہیں۔ان مسائل کے علاوہ دکان دار حضرات ایکسپائرڈ سٹاک کا مسئلہ بھی درپیش ہے جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے
دکاندار اپنی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے مطلوبہ پروڈکٹ آرڈر کرتا ہے ۔ ان میں کچھ اشیاء ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی مدتِ معیاد بہت کم ہوتی ہےجیسا کہ بریڈ اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ۔ مثال کے طور پر اگر دکان دار 70 بریڈ آرڈر کرتا اور اس کی 50 بریڈ مدت ِ معیاد کے مکمل ہونے تک بک جاتی ہیں جبکہ باقی 20 کے ایکسپائر ہونے کا خدشہ موجود ہوتا ہے۔چونکہ دکاندار کو مال ڈسٹری بیوٹر فراہم کرتا ہے اور اس کا براہ راست کمپنی سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا لہذٰہ ایکسپائرڈ سٹاک کا دکاندار براہ راست کمپنی سے کلیم نہیں کر سکتا ، اس طرح یہ ایکسپائرڈ پروڈکٹس دکان دار کے کھاتے میں جاتی ہیں جس سے اس کا کافی نقصان ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
دوسری طرف اگر دکان دار ایسی پروڈکٹس کا آرڈر کم مقدار میں کرے تو اس سے اس کی سیلز کا فی حد تک متاثر ہوتی ہیں اور کسٹمر کا اعتماد بھی اٹھ جاتا ہے۔کسٹمر کی یہ کو شش ہوتی ہے کہ وپہ دکاندار سے بالکل تازہ اور خالص پروڈکٹ لے جبکہ دکاندار کو لازمی طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہو تا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کے متعلق پروڈکٹس کو ان کی مدتِ معیاد کی تاریخ کے مطابق کسٹمر کو فراہم کرے۔دکاندار ان چیزوں کے درمیان توازن برقرار نہیں رکھ پاتا لہذٰا یہ ایکسپائرڈ سٹاک اس کے لئے دردِ سر بن جاتا ہے جس سے اس کا بہت حد تک معاشی نقصان ہو جاتا ہے اور مارکیٹ میں اس کی کوئی اچھی ساکھ بھی نہیں بن پاتی ۔
کمپنیوں کو چاہیئے کہ وہ ایک اسیا نظام متعارف کرائیں جس کی مدد سے اس طرح کے انتہائی سنگین مسائل سے بچا جاسکے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے سب سے اہم کام کمپنیوں کو یہ کرنا چاہیئے کہ اپنے دکانداروں کے ساتھ براہ راست رابطے کا سسلسلہ شروع کریں کیونکہ حقیقی مسائل سے صرف دکاندار ہی واقف ہوتا ہے نہ کہ ڈسٹری بیوٹر ۔ پروڈکٹ بر وقت فروخت ہو یا پڑی پڑی ایکسپائر ہو جائے اس سے ڈسٹری بیوٹر کو چنداں فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کو اپنا کمیشن بر وقت ملتا ہے جو پروڈکٹ کی فروخت سے کی بجائےپروڈکٹ کی فراہمی سے مشروط ہوتا ہے۔ کمپنیوں کو بھی کھانے پینے کی پروڈکٹس کی تیاری میں مدتِ معیاد کی تاریخ کے پہلو کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہیئے کہ کس طرح اچھی اور معیاری پروڈکٹ تیار کی جائے جو زیادہ عرصہ تک چل سکے۔اس کے علاوہ کمپنی کو چاہیئے کہ کوئی ایسا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرےجس میں ایکسپائرڈ پروڈکٹ کانقصان تینوں فریقین یعنی کمپنی، ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار پر یکسام منقسم ہو۔
Leave a Reply