دکان دار کے مسائل : کمپنی کی طرف سے تشہیرمیں تاخیر

دکان دار کے مسائل : کمپنی کی طرف سے تشہیرمیں تاخیر

کسی بھی کمپنی کی پروڈکٹ کو مقبول بنانے کے لئے اس پروڈکٹ کی تشہیر کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ کمپنی اپنی تشہیر کے لئے متفرق ذرائع ابلاغ کی مدد لیتی ہے اور اپنی پروڈکٹ کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرتی ہے۔ لیکن کمپنی کی یہ تمام تر تشہیر جو ذرائع ابلاغ پر چھپتی یا نشر ہوتی ہے وہ کسٹمرز کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی برانڈنگ اور ٹریڈ پروموز کے ذریعے  بھی اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرتی ہے جو کہ ایک نہایت موثر طریقہء تشہیر ہے۔

ٹریڈ پرومو دراصل تشہیر کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کمپنی اپنی پروڈکٹ کے ساتھ دکا ن دار کو کوئی نا کوئی فائدہ بھی دیتی ہے۔ جیسے پروڈکٹ کی  حقیقی قیمت میں رعائیت یا کسی ایک پروڈکٹ کے ساتھ ایک مفت وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح کی تشہیر کا کسٹمر کے ساتھ براہ راست واسطہ نہیں ہوتا بلکہ یہ خالصتاً دکان دار حضرات کو مد ِ نظر رکھ کے بنائی جاتی ہے اسی لئے اس طرح کی تشہیر ٹی وی یا اخبارات پر نہیں چلائی جاتی۔ یہ ایک نہایت عمدہ اور پر اثر طریقہ   ہےجس کی مدد سے کسی ایک پروڈکٹ کو لاکھوں لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے اور اس  سے تینوں فریق یعنی کمپنی، ڈسٹری بیوٹرز اور دکان دار یکساں طور پر فائدہ اٹھا تے ہیں۔

ٹریڈ پروموز کی اہمیت و افادیت سے بجا طور پرانکار نہیں کیا کا سکتا مگر اس طرح کی تشہیر میں کچھ ایسے مسائل آڑے آتے ہیں جس کی وجہ سے دکان دار سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ ان مسائل میں سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ جملہ پروڈکٹ کی تشہیر میں تاخیر کا ہونا ہے۔ اکثر کمپنیاں ٹریڈپروموز اپنے منتخب کردہ نمائندگان جنہیں آرڈر ٹیکر بھی کہتے ہیں کی وساطت سے کرتی ہیں۔ اب ان نمائندگان نے اپنے مقرر کردہ اہداف کے مطابق مختلف علاقہ جات میں جا نا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ نمائندے ہفتہ میں  صرف ایک دن کسی مخصوص علاقہ کو دیتے ہیں ۔ مثال کے طور پر اگر ایک نمائندہ سوموار کے دن کسی ایک علاقے میں ہے تو اگلے چھ  دن وہ اس علاقہ میں دوبارہ نہیں آئے گا بلکہ چھ دن بعد یعنی اگلے سوموار کو ہی وہ دوبارہ اس علاقے میں آئے گا اور وہاں کے دکان داروں سے ملاقات کرے گا اور انہیں پروڈکٹ اور ٹریڈ پروموز کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

اس طرح پچھلے ایک ہفتہ میں کیا ہوا؟ کون سی نئی پروڈکٹ آئی یا کون سا ٹریڈ پرومو آیا؟ اس مخصوص علاقے کے دکان دار اس چیز سے بے خبر ہوتے ہیں۔

اب ایسی صورتِ حال میں ہوتا یہ ہے کہ متعدد دکان دارحضرات کے پاس کسی بھی پروڈکٹ کے حوالے سے بنائے جانے والے ٹریڈ پروموز تاخیر سے پہنچتے ہیں جس سے وہ دکان دار اس سے بروقت مستفید ہونے سے قاصر ہوتا ہے اور اُس کو اِس تاخیر کی وجہ سے خاطر خواہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کمپنی کو چاہیئے کہ ٹریدڑ پروموز کے حوالے سےکوئی ایسا پلیٹ فارم یا طریقہ کار متعارف کرائیں جس سے اس کمپنی سے منسلک تمام دکان داروں کو ایک ہی وقت میں آگاہی حاصل ہو سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کسی ایسی ایپ کا متعارف کرانا ایک معقول تجویز ہے جس کی مدد سے تمام دکان داروں کو بیک وقت کسی بھی ٹریڈ پرومو کے حوالے سے بروقت اطلاع مل سکے۔ اس طرح اچھا خاصا وقت بھی بچ جائے گا اور بہتر نتائج بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔

Share this post

Comment (1)

Comments are closed.